ویب ڈیسک:پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی خضر کھگہ کی گرفتاری کیلئے پولیس نے رہائش گاہ پرچھاپا مارا۔
ذرائع کے مطابق ساہیوال سے لیگی رکن اسمبلی لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر موجود نہ تھے۔دوسری جانب لیگی رہنما عطااللہ تارڑ نے خضر کھگہ کی رہائش گاہ پر پولیس کے چھاپے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جس طریقے سے پولیس گھر میں گھسی اسکا نہ کوئی جواز ہے اور نہ قانونی اجازت، جھوٹے پرچے درج کر کے کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں؟
انہوں نے کہا کہ پولیس کی فسطائیت اور انتقام کا ہر طرح سے مقابلہ کریں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ اور رانا مشہود سمیت 12 لیگی رہنماؤں کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے گئے تھے۔لاہور پولیس کی جانب سے مسلم لیگ ن کے 12 رہنماؤں کو گرفتار کرنے کی اجازت کے لیے مجسٹریٹ کو درخواست جمع کرائی گئی تھی۔