(ویب ڈیسک) کبیر والا میں ایک ہفتہ قبل اغوا کی گئی لڑکی بے ہوشی کی حالت میں مل گئی۔ لڑکی کے ہاتھ اور پاؤں رسیوں سے بندھے اور کپڑے پھٹے ہوئے تھے۔
پولیس کے مطابق نواحی گاؤں سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والی لڑکی گزشتہ شام پل بٹہ کوٹ پر سڑک پر بے ہوش پڑی تھی۔اہل علاقہ کی اطلاع پر ریسکیو اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر لڑکی کو تحصیل اسپتال پہنچا دیا۔جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا، مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔