ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اساتذہ کے لئے بری خبر

class room file photo
کیپشن: class room file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو)سکولوں میں تعینات اساتذہ و ملازمین کے کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی ڈیڈ لائن ختم، سرٹیفکیٹ جمع نہ کرانے والے اساتذہ کے خلاف کارروائی ہوگی۔
 تفصیلات کے مطابق پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے سکولوں کو اساتذہ کے سرٹیفکیٹ آن لائن جمع کرانا کے لیے احکامات جاری کیے تھے ،سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی تاریخ میں دو بار توسیع کی گئی۔ پیف حکام کے مطابق سکولوں کے ریکارڈ کی انسپکشن کل سے شروع کی جائے گی۔

کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ جمع نہ کرانے والے اساتذہ کے خلاف کارروائی ہوگی۔ کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ جمع نہ کرانے والے سکولوں کے فنڈز روک لیے جائیں گے۔

 واضح رہے کہ کورونا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے لاہور سمیت متعدد اضلاع میں مثبت شرح میں اضافہ ہورہا ہے،تعلیمی مراکز میں بھی اس وبا نے اپنے پنچے مضبوطی کے ساتھ گاڑے ہوئے ہیں،اساتذہ، طلبہ مہلک وبائی مرض کی زد میں آرہے ہیں۔