حکومت اور ڈرائیورز میں مذاکرات کامیاب، میٹرو بس سروس بحال

حکومت اور ڈرائیورز میں مذاکرات کامیاب، میٹرو بس سروس بحال
کیپشن: میٹرو بس سروس بحال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

در نایاب: ماس ٹرانزٹ اتھارٹی اور میٹروبس ڈرائیورز میں مذاکرات کامیاب، ڈرائیورز کے مذاکرات کے بعدمیٹرو بس سروس بحال ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ماس ٹرانزٹ اتھارٹی اور میٹروبس ڈرائیورز میں مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔ ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ جی ایم آپریشنز سید عزیر شاہ کی یقین دہانی پر آپریشن بحالی کا فیصلہ کیا۔

واضح رہے معاہدہ ختم ہونے پر ترک کمپنی نے واپسی کی تیاری کی تو ملازمین گریجوٹی نہ ملنے پر سڑکوں پر آ گئے تھے۔ میٹروبس کے ڈرائیورزنے بونس، گریجویٹی اور تجربہ کے سرٹیفیکٹ نہ ملنے کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے ہڑتال کر رکھی تھی جس کے باعث  لاہور میں میٹروبس سروس چار روز سے بندتھی۔ 

ہڑتال کے باعث شہری مہنگے متبادل ذرائع آمد و رفت استعمال کرنے پر مجبور تھے، رکشہ ڈرائیوروں اور دیگر لوکل پبلک ٹرانسپورٹر نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کرایاجات میں اضافہ کیا ہوا تھا۔