ویب ڈیسک : پی آئی اے نے 350 مسافروں کو افغانستان سے پاکستان منتقل کردیا۔اپنے آبائی علاقوں کی طرف روانہ
پاکستان ائیر لائن کے کابل کے لیے پروازیں بحال کرنے کے بعد دو پروازوں کے ذریعے پاکستانیوں سمیت مختلف ممالک کی شہریت رکھنے والے 350 مسافروں کو اسلام آباد منتقل کردیا گیا۔جہاں سے وہ اب اپنے آبائی ملکوں کو روانہ ہوجائیں گے مختلف ممالک کے شہریوں نے پی آئی اے اور پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے وزیراطلاعات فواد چودھری کے مطابق کابل ائیرپورٹ پر پھنسے پاکستان اور دیگر ممالک کے شہریوں کو نکالا جا رہا ہے افغانستان میں پاکستان کے سفیرمںصور احمد خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کا سفارت خانہ اور حکومت ان افرااد کے لیے مدد کا یہ سلسلہ جاری رکھے گی جو پاکستان جانا چاہتے ہیں، کابل کے لیے پروازیں بحال کر دی ہیں آنے والے دنوں میں مزید پروازیں بھی آئیں گی۔