ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مینار پاکستان واقعہ، ٹک ٹاکر عائشہ اکرم سےمتعلق حیران کن بات سامنے آ گئی

میڈیکل رپورٹ میں تشدد ثابت ہو گیا

ٹک ٹاکر
کیپشن: ٹک ٹاکر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی)مینار پاکستان واقعہ کی  متاثرہ عائشہ اکرم الحمرا اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس سے گائیکی کی تعلیم بھی لیتی رہی ہیں، جبکہ عائشہ کو زہرہ اور زویا کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

 عائشہ اکرم نے دوہزار سترہ کے آخر میں الحمرا اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس مال روڈ داخلہ لیا اور ایک سال تک وہاں گائیکی کی تعلیم لیتی رہی ۔عائشہ کو زہرہ اور زویا کے نام سے بھی جانا جاتا ہے جبکہ الحمرا میں ہونے والے متعدد میوزیکل پروگرامز کے علاوہ الحمرا ٹیلنٹ ہنٹ پروگرامز بھی پرفارم کر چکی ہے ۔ عائشہ نے الحمرا اکیڈمی کورونا لاک ڈاؤن کے باعث چھوڑ دی اور مبینہ طور پر اپنی الحمرا کے دوستوں کو یہی بتاتی رہی کہ وہ ایک ڈاکٹر ہیں۔

 واضح رہے 400  اوباش نوجوانوں کے ہاتھوں دست درازی اور تشدد کا نشانہ بننے والی ٹک ٹاکر لڑکی عائشہ اکرم کی میڈیکل پورٹ  آگئی ہے۔  

ذرائع کے مطابق لاہور مینار پاکستان میں 400 ملزموں کے ہاتھوں دست دراز ی اور تشدد کا نشانہ بننے والی ٹک ٹاکر لڑکی عائشہ کا میڈیکل نواز شریف یکی گیٹ ہسپتال سے کروایا گیا، میڈیکل رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ عائشہ کے پورے جسم پر درجنوں اسکریچز اور نیلوں کے واضع نشانات موجود ہیں، جب کہ سینے کے دائیں طرف تین اسکریچز ہیں، بائیں بازو پر اور کہنی کے اوپر بھی تین سکریچز ہیں۔