سٹی 42: گرمی کی شدت میں ایک بار پھر اضافہ، شہر میں دن بھر زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
شہر میں آئندہ 2 دنوں میں بارش کا امکان نہیں ہے، محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ لاہور کا پارہ مزید گرم ہوگیا دن کے اوقات میں پارہ 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا .
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران گرمی کی شدت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا. اگست کے وسط میں شروع ہونے والا مون سون کا تیسرے سپیل میں اچھی بارشیں نہ ہوسکیں. محکمہ موسمیات کے مطابق ستمبر کے وسط کے بعد موسم بہتر ہونا شروع ہوگا۔