ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میگا پراجیکٹ پر مرحلہ وار کام شروع کرنیکا فیصلہ

میگا پراجیکٹ پر مرحلہ وار کام شروع کرنیکا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( قذافی بٹ ) پنجاب حکومت کا اربن ریور راوی پراجیکٹ پر مرحلہ وار کام شروع کرنے کا فیصلہ، پراجیکٹ سے پہلے راوی کی قدیم شان و شوکت کو بحال کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے اربن ریور راوی پراجیکٹ کو مرحلہ وار مکمل کرنے کے لئے کام کا آغاز کردیا ہے، پہلے مرحلے میں ماسٹر پلان کے مطابق 3 ہزار سے 10 ہزار ایکڑ کو مختلف زونز کا نام دیا جائے گا۔ پراجیکٹ کے تحت راوی کی قدیم شان و شوکت کو بحال کرنا اور گردو نواح سے آلودگی کا خاتمہ کیا جائے گا۔ دریا میں گرنے والے سیوریج کے پانی کو ٹریٹمنٹ کے ذریعے صاف کرکے آبی آلودگی کا خاتمہ کرتے ہوئے ماحول دوست بنایا جائے گا، بڑھتی ہوئی آبادی کے دباؤ کو کم بھی کیا جائے گا۔

راوی ریور اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے انویسٹرز، ڈویلپرز اور کنسورشیم کمپنیوں سے منصوبہ کے ڈیزائن کی تیاری اور سٹیٹ آف دی آرٹ ڈویلپمنٹ کیلئے سفارشات بھی طلب کرلی ہیں۔ اس منصوبے کے تحت دریائے راوی کی بحالی سے زیر زمین پانی کی سطح بلند ہونے سے شہر میں پینے کے پانی کے مسئلہ پر قابو پانے میں بھی مدد ملے گی۔

راوی ریور فرنٹ ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کا مقصد عوام خصوصاً اہلیان لاہور اور گردونواح کے شہریوں کو معیاری رہائشی سہولیات مہیا کرنا ہے۔ وزیراعظم کے ویژن کے مطابق تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دے کر بے روزگاری کا خاتمہ کرنا بھی اس منصوبے کا حصہ ہے۔