ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعظم سے ملاقات نہ ہونے پر طالبہ کی خودکشی

وزیر اعظم سے ملاقات نہ ہونے پر طالبہ کی خودکشی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42: وزیر اعظم سے ملاقات ہر ایک کی  خواہش ہوتی ہے،ایسی خواہش 16 سالہ طالبہ نے بھی  کی  جو پوری نہ ہو ئی بلکہ اس کی زندگی لے گی ،طالبہ نے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

بھارت میں بے قابو کرپشن، بڑھتی ہوئی آلودگی اور وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات نہ ہونے کی وجہ سے دہم جماعت کی طالبہ نے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق بریلی میں 16 سالہ طالبہ نے گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا، لاش کے قریب سے 18 صفحات پر مشتمل تحریر ملی ہے جس میں طالبہ نے خودکشی کی وجہ ملک میں بے لگام کرپشن اور درختوں کی کٹائی کے باعث بڑھتی ہوئی آلودگی کو قرار دیا۔دہم جماعت کی طالبہ نے خودکشی نوٹ میں وزیراعظم نریندر مودی سے ملنے کی خواہش کا زکر بھی کیا تاکہ وہ وزیراعظم کی توجہ اس جانب مرکوز کراسکیں جب کہ ان سے دیوالی میں پٹاخے پھوڑنے اور کیمیکل زدہ رنگوں کے استعمال پر پابندی لگانے کا مطالبہ بھی کرنا تھا۔


طالبہ نے یہ بھی لکھا  ایک ایسی جگہ رہنے کا کوئی شوق نہیں جہاں ضعیف والدین کو اولڈ ہاو¿س بھیج دیا جاتا ہو، اس سے اچھا ہے میں اپنی زندگی کا خاتمہ کرلوں۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا اور واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔

یاد رہےبھارت میں ایک دن میں کورونا کے 64 ہزار سے زائد کیسز سامنے آگئے جب کہ وہاں دنیا بھر میں تیسرے نمبر پر روزانہ سب سے زیادہ ہلاکتیں سامنے آرہی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں گزشتہ 15 روز سے دنیا بھر میں سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہورہے ہیں اور گزشتہ روز ایک دن میں ریکارڈ 64500 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ 1092 ہلاکتیں بھی ہوئیں جس سے بھارت میں کورونا کیسز کی کل تعداد 27 لاکھ 67 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے اور ہلاکتیں 52 ہزار 800 سے زیادہ ہیں۔
 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer