ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈپٹی کمشنر لاہور کی   محرم الحرام  میں بہترین انتظامات کرانے کی یقین دہانی

ڈپٹی کمشنر لاہور کی   محرم الحرام  میں بہترین انتظامات کرانے کی یقین دہانی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ڈپٹی کمشنر لاہور  نے  محرم الحرام  میں سکیورٹی سخت کرنے اور جلوسوں کیلئے بہترین انتظامات کرانے کی یقین دہانی کرادی ۔

محرم الحرام میں انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر دانش افضال کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا ، لائسنس ہولڈز اور منتظمین کی شرکت ، امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

،اجلاس میں لائسنس ہولڈر اور منتظمین سمیت دیگر نے شرکت کی اور محرم الحرام کے سلسلہ میں انتظامات کا جائزہ لیا گیا جبکہ محرم الحرام میں امن و امان قائم کرنے اور درپیش دیگر مسائل پر تبادلہ خیال اور تفصیلی گفتگو ہوئی، ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال نے جلوس کے روٹس پر پیج ورک کو مکمل کروانے کی یقین دہانی کروا دی،جلوس کے روٹس پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی،مین ہولز کو ڈھانپنے اور کوڑا کرکٹ کے ڈرمز جلوس کے روٹس سے اٹھوانے اور نالوں کی صفائی کروانے کی یقین دہانی کروائی گئی۔

ڈپٹی کمشنر دانش افضال نے کہا کہ یوم عاشورہ کے موقع پر جلوس کے روٹس پر لیسکو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائے گا ، لٹکتی ہوئی تاروں کو ہٹایا جائے گا،جلوس کے روٹس پر صفائی ستھرائی کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا،جلوس کی سیکیورٹی کے حوالے سے مناسب انتظامات کئے جائیں گے،ضلعی سطح پر کنٹرول روم قائم کیا جائے گا جہاں پر موصول ہونے والی شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے گا اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے جلوس کی مکمل مانیٹرنگ کی جائے گی. ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کی لائسنس ہولڈرز سے بھی بھرپور تعاون کی اپیل کی ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer