مریم نواز پر گولی چلانے کا معاملہ،آئی جی پنجاب کا اہم انکشاف

مریم نواز پر گولی چلانے کا معاملہ،آئی جی پنجاب کا اہم انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان ابدالی : آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے کہا ہے نیب آفس کےباہرجھگڑے کے دوران مریم نوازکی گاڑی کو گولی لگنے کے شواہد نہیں ملے،کسی سیاسی جماعت کیخلاف نہیں مگرقانون ہاتھ میں لینےوالوں کیخلاف ایکشن ضرورہوگا۔

آئی جی پنجاب نے سی سی پی او ذوالفقار حمید اوردیگر افسران کے ہمراہ لاہور چیمبر کا دورہ دورہ کیا ،عہدیدا ران وایگزیکٹو کمیٹی ممبران سےملاقات کی ۔پنجاب پولیس کےسپہ سالار آئی جی شعیب دستگیر،سی سی پی اوذوالفقار حمید اور دیگر افسران لاہور چیمبر پہنچے،صدرعرفان اقبال شیخ،سینئر نائب صدر علی ہسام اصغر اور نائب صدر میاں زاہد جاوید وایگزیکٹو کمیٹی اراکین کےہمراہ پولیس خدمت مرکز کا افتتاح کیا، آئی جی پنجاب نے سوال کا جواب دیتے ہوئےکہا کہ نیب آفس کے باہر جھگڑے کےدوران مریم نواز کی گاڑی کو گولی لگنے کے شواہد نہیں مل۔


آئی جی شعیب دستگیر نےکہا کہ پولیس کسی سیاسی جماعت کیخلاف نہیں،جو قانون ہاتھ میں لےگا اس کیخلاف ایکشن ہوگا،ان کا کہنا تھا کہ پبلک پرایئویٹ پارٹنر شپ کےتحت دیگرشہروں میں بھی سیف سٹی پراجیکٹ مکمل اورماڈل پولیس اسٹیشن کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکتا ہے۔


صدرلاہور چیمبر  آف کامرس اینڈ انڈسٹریز عرفان اقبال شیخ نے پبلک پرایئویٹ پارٹنرشپ کےحوالے سے کاروباری برادری سے مشاورت کرنے اورآئی جی کو تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

یاد رہے کہ لاہور میں واقع قومی احتساب بیورو (نیب) کے دفتر کے باہر ہونے والی ہنگامہ آرائی کے بعد مسلم لیگ نواز کی رہنما مریم نواز شریف نے الزام لگایا ہے کہ ان کی گاڑی پر پتھراؤ کرنے والے پولیس کی وردی میں تھے اور اگر وہ بلٹ پروف گاڑی میں نہ ہوتیں تو نہ جانے کتنا نقصان پہنچتا۔ن لیگ کے کارکنوں اور پولیس اہلکاروں کے درمیان تصادم ہوا جس کے دوران پتھر بھی برسائے گئے اور پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج بھی کیا گیا۔
 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer