ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عظمی بخاری اور اویس لغاری کا چیئرمین نیب سے بڑا مطالبہ

 عظمی بخاری اور اویس لغاری کا چیئرمین نیب سے بڑا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ذیشان صفدر : مسلم لیگ ن کی سیکرٹری اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے چیئرمین نیب سے آٹا چینی سکیم کیس میں وزیر اعلی عثمان بزدار کی طلبی کا مطالبہ لگا دیا، اویس لغاری اور عظمی بخاری نے پی ٹی ائی گورنمنٹ کے گزارے ہوئے دو سالوں کو ناکام ترین قرار دے دیا۔ وزیر اعظم عمران خان اور عثمان بزدار کو اڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پنجاب کو پرائمری سکول بنا دیاہے۔دو سال مکمل ہو گئے لیکن پی ٹی آئی حکومت چلانا نہ سیکھ سکی۔


ماڈل ٹاؤن سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی رہائشگاہ میں پی ٹی آئی حکومت کی دو سالہ کارکردگی پر سیکرٹری اطلاعات پنجاب مسلم لیگ ن عظمی بخاری اور جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن اویس لغاری نے پریس کانفرنس کی،حکومت کے دوسالوں کو ناکامی کے سال قرار دیتے ہوئے عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے دو سال صرف خود کو اور عثمان بزدار کو سکھانے میں لگا دیے ہیں۔

عظمی بخاری  کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کو پرائمری سکول کی مانند بنا دیا،موجودہ حکومت نے ترجمان کی فوج بنادی اور پرفارمنس زیرو ہے۔معاشی،ترقیاتی حوالے سے ملک کو بچاس سال پیچھے دھکیل دیا۔برساتی صورتحال میں لاہور کے پورش ایریے بھی پانی میں ڈوب چکے اور عثمان بزدار ابھی تک سوئے پڑے ہیں۔ عثمان بزدار نے اب تک ہیلی کاپٹر پر 64 دورے کیےہیں اور عوام کے 86 لاکھ سے زائد رقم بے سود دوروں میں خرچ کر دی۔ عظمی بخاری نے چیئرمین نیب سے چینی اور اٹا سکیم میں عثمان بزادر کو طلب کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

اس موقع پر جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن اویس لغاری نے کہا نئی حکومت نے دو سال میں چینی کی قیمت 65 روپے سے 120 روپے فی کلو تک پہنچا دی۔وزیر اعلی کی پاور بھی عمران خان خود استعمال کر رہاہے، نئی حکومت نے 58 ہزار لوکل گورنمنٹ کے عہدیداران کو نکال کر باہر پھینکا، دو مہینے کے اندر گندم غائب ہو گئی۔وزیر اعلی عثمان بزدار نے گندم خریداری میں اربوں روپے کے گھپلے کروائے۔

 اویس لغاری کا مزید کہنا تھا کہ دو سالوں میں آزادی صحافت پر بری طرح حملے کیے۔ان کی کارکردگی اور نااہلی کا ثبوت یہ ہے ابھی تک ڈی جی خان میں بسنے والے ٹرائیبل ایریا کے تمام لوگوں کو صاف میٹھا پانی مہیا نہ کرسکے، حکومت دو سال میں سرائیکی عوام کو صوبے سے محروم کیا۔دو سال میں سیکٹریٹ تک نہیں بنا سکی۔


دونوں رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن نے حکومت کو ایکسپوز کرنے کے لیے دو سال کا ٹائم دیا،نیب میں عثمان بزدار پر کیس ہونے پر عمران خان اپنے لاڈلے سےعثمان بزدار سے استعفی لیتے لیکن دونوں ایک دوسرے کو کلین چٹ دینے میں مصروف دکھائی دیتے ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer