سابق وزیر اعظم نواز شریف کو ایک بار پھر گرفتار کرنے کا حکم

سابق وزیر اعظم نواز شریف کو ایک بار پھر گرفتار کرنے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سابق وزیر اعظم نوازشریف کی ایک بار پھر گرفتاری کا حکم جاری کردیا گیا۔

احتساب عدالت نے پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے دوبارہ قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ احتساب عدالت میں پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس میں نامزد نوازشریف سمیت دیگر ملزموں کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی،جج اسد علی نے استفسار کیا کہ نوازشریف کی کیاآپ ڈیٹ ہیں؟،پولیس نے کہاکہ نوازشریف کے وارنٹ لیکران کی رہائشگاہ ماڈل ٹاﺅن گئے ، نوازشریف وہاں نہیں ہیں ۔

جج احتساب عدالت نے استفسار کیا آپ کو صرف نوازشریف کی ایک ہی رہائشگاہ کاپتہ ہے،پولیس آفیسر نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ جاتی امرا کابھی پتہ ہے لیکن ہم وہاں نہیں گئے ،جج احتساب عدالت نے کہاکہ آئندہ سماعت پر آپ کے متعلقہ سینئر افسر خود پیش ہوں ،عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے دوبارہ قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے اورنوازشریف سے متعلق آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب کرلی ۔

ادھر اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ریفرنس نوازشریف کی مفرور قرار دینے کے خلاف درخواست خارج کردی۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی اور اس دوران ان کے وکیل جہانگیر جدون نے نوازشریف کو مفرورقرار دینے کے خلاف دائر واپس لینے کی استدعا کی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست واپس لینے کی استدعا منظور کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کی درخواست کو خارج کردیا۔


عدالت نے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا نوازشریف ضمانت پر ہیں؟ اس پر جہانگیر جدون نے کہا کہ ہمیں ہدایت ہے کہ درخواست واپس لے لیں۔ْسؒابق وزیراعظم نوازشریف نے توشہ خانہ ریفرنس میں احتساب عدالت میں نمائندے کے ذریعے ٹرائل میں شامل ہونے کی استدعا کی تھی۔


واضح رہے کہ احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق صدر آصف زرداری پر فرد جرم عائد کردی ہے جب کہ نوازشریف کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کررکھے ہیں جسے سابق وزیراعظم نے چیلنج کیا ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer