سٹی42: پاکستان کرکٹ بورڈ نے کوچز کے ساتھ ساتھ قومی ٹیم کے لئے مینجر کی بھی تلاش شروع کردی، بورڈ حکام نے ٹیم کوچز کے ساتھ مینجر طلعت علی کا نام بھی پی سی بی ویب سائٹ سے ہٹا دیا۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ کے بعد جہاں پاکستان کرکٹ بورڈ کو قومی ٹیم کے لئے نئے کوچز کی تلاش ہے وہیں بورڈ نے ٹیم کے لیے نئے منیجر کی تلاش شروع کردی ہے، ورلڈکپ کے بعد کوچنگ سٹاف کے ساتھ ساتھ قومی ٹیم کے منیجر طلعت علی کا معاہدہ بھی ختم ہوگیا ہے۔
بورڈ حکام نے ٹیم کوچز کے ساتھ مینجر طلعت علی کا نام بھی پی سی بی ویب سائٹ سے ہٹا دیا ہے، بورڈ ذرائع کے مطابق طلعت علی کا معاہدہ ورلڈ کپ تک تھا، اس سلسلے میں بورڈ حکام نے ٹیم انتظامیہ میں صرف مینجر کا عہدہ شامل کرنے کا فیصلہ کیا اور منیجمنٹ کی تمام ذمہ داریاں منیجر ہی نبھائے گا۔
پی سی بی نے قومی ٹیم کی کوچنگ سٹاف کے لئے 26 اگست تک درخواستیں طلب کررکھی ہیں۔