(علی رامے)ایک طرف پنجاب حکومت کی کفایت شعاری تو دوسری جانب صوبائی اداروں کی شاہ خرچیاں، پراجیکٹ الاؤنس سالانہ 20 سے 40 کروڑ روپے کر دیا گیا، پی اینڈڈی بورڈ نے اضافی پراجیکٹ الاؤنس پر اعتراضات اُٹھا دیئے۔
پنجاب حکومت ایک طرف کفایت شعاری کر راگ آلاپ رہی ہے تو دوسری طرف ترقیاتی منصوبوں میں پراجیکٹ الاؤنس میں اضافہ کردیا گیا، پنجاب میں نئے ہسپتالوں کی تعمیر کے منصوبوں کا ٹھیکہ آئی ڈیپ اتھارٹی کو دیا گیا، ٹھیکے ملتے ہی اتھارٹی نے پراجیکٹ الاؤنس بڑھا دیا۔
ذرائع کے مطابق پی اینڈ ڈی بورڈ نے اضافی پراجیکٹ الاؤنس پراعتراضات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ پراجیکٹ الاؤنس پر محکمہ خزانہ نے باقاعدہ مقررہ رقم کا نوٹیفکیشن جاری کیا تو یہ الاؤنس اس کے برعکس ہے، آئی ڈیپ حکام کے مطابق پراجیکٹ الاؤنس پی سی ون میں شامل ہے جو قوانین کے مطابق ہے۔