ٹیچنگ ہسپتالوں میں پارکنگ مافیا سرگرم، انتظامیہ خاموش تماشائی

ٹیچنگ ہسپتالوں میں پارکنگ مافیا سرگرم، انتظامیہ خاموش تماشائی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بسام سلطان ) شہر کے بیشتر ٹیچنگ ہسپتالوں میں پارکنگ مافیا سرگرم، ہسپتالوں میں آنے والے مجبور مریضوں سے اضافی ٹکٹ چارج کرنے پر انتظامیہ اور محکمہ خاموش تماشائی بنا ہے۔

شہر کے بیشتر سرکاری ہسپتالوں میں غربت کے ستائے مجبور مریضوں سے پارکنگ کے نام پر اضافی پیسے بٹورے جارہے ہیں، تمام ہسپتالوں میں موٹر سائیکل کے 10 جبکہ گاڑی کے 20 روپے مقرر ہیں جبکہ جناح ہسپتال، سروسز ہسپتال اور گنگارام ہسپتال سمیت دیگر ٹیچنگ ہسپتالوں میں مجبور مریضوں سے موٹر سائیکل کے 20 جبکہ گاڑیوں اور رکشوں سے30  سے 40 روپے چارج کیے جارہے ہیں۔

غربت کے ستائے مریضوں کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل کیلئے 20 روپے دینے کی استطاعت بھی نہیں رکھتے، سرکاری ہسپتالوں کی پارکنگ مفت ہونی چاہیے، ہسپتالوں کی حالت پہلے ہی ابتر ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer