چینی کی قیمت میں ایک ہفتہ میں 8 روپے کلو اضافہ نے خطرہ کی گھنٹی بجا دی

Suggar crisis, City42, Suggar Mills Mafia, Sugar price surge,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ایک ہفتے میں چینی کی قیمت میں 8 روپے فی کلوگرام کا اضافہ  دیکھنے میں آیا ہے۔ انتہائی ضروری کموڈٹی کی قیمت میں بیٹھے بٹحائے غیر معمولی اضافہ نے مارکیٹ میں خطرہ کی گھنٹی بجا دی ہے۔

 کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن نے تصدیق کی ہے کہ چینی کی قیمتیں 150 روپے فی کلوگرام سے بھی تجاوز کرگئی ہیں۔ 

 کریانہ مرچنٹس نے الزام لگایا ہے کہ شوگر مافیا مارکیٹ میں افراتفری پھیلا کر قیمتیں بڑھا رہا ہے۔

کنزیومرز کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال ایکسپورٹ کی اجازت دیکر چینی کی قیمتیں آسمان پر پہنچا دی  گئی تھیں۔ اس سال حکومت کو چینی کی مقامی مارکیٹ کو مستحکم رکھنے کو پہلی ترجیح دینا چاہئے اور چینی کی ایکسپورٹ کی اجازت نہیں دینا چاہئے۔

 کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا بھی یہی کہنا ہے کہ مقامی مارکیٹ میں استحکام کے لئے چینی کی ایکسپورٹ کی اجازت نہیں ملنا چاہئے۔ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے اس خدشہ کا اظہار کیا ہے کہ اعدادوشمار کے گورکھ دھندے پر یقین کرکے حکومت چینی ایکسپورٹ نہ کردے۔