ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کے باسیوں کیلئے اچھی خبر

لاہور کے باسیوں کیلئے اچھی خبر
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درِنایاب : سابق نگران حکومت کے پراجیکٹ سی بی ڈی فلائی اوور پر کام تیز ،سی بی ڈی مین بلیوارڈ ریلوے کراسنگ برج کے گارڈر لانچنگ کا کل آخری روز ہوگا ۔ سی بی ڈی نے جون میں برج کھولنے کی نوید سنادی ۔
 برج پر 167 میں سے صرف تئیس گارڈر رہ گئے ۔منصوبے کی تکمیل کی تاریخ تیس جون مقرر کی گئی ہے ۔ ریلوے کراسنگ برج بننے سے کلمہ چوک سے والٹن تک دو منٹ کی مسافت رہ جائے گی ۔کلمہ چوک گلبرگ سے کینٹ ڈیفنس اور فیروز پور روڈ جانے کیلئے نیا کوریڈور ملے گا ۔ ریلوے کراسنگ روٹ 47 کا برج لاہور شہر کا سب سے چوڑا بریج ہوگا ۔ بریج کی چوڑائی سو فٹ جس میں تین تین میٹر کا دونوں جانب فٹ پاتھ بھی رکھا گیا ہے ۔ بریج میں فٹ پاتھ کیساتھ ساتھ تھری تھری لین ڈیول کیرج وے تعمیر کیا جارہا ہے ۔ آخری سپیم پر کام مکمل ہونے کے بعد برج کے نیچے اور اوپر فنشنگ شروع کی جائے گی ۔ ایگزیکٹو انجنئیر سی بی ڈی ریاض حسین کا کہنا ہے کہ روٹ 47 کی تعمیر سے شہر کو نیا کوریڈور ملے گا جس پر کام مئی کے آخر اور جون میں مکمل کرلیا جائے گا ۔
 

Ansa Awais

Content Writer