ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا

سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے دوران  کاروبار میں  تیزی اور مثبت رجحان ریکارڈ کیاگیا۔

 ہفتے وار رپورٹ کے مطابقکاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 595 پوائنٹس اضافے سے 70909 پر بند ہوا اور 100 انڈیکس 1309 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔100 انڈیکس 0.85 فیصد اضافے سے 70 ہزار 909 کی سطح پر بند ہوا جبکہ 100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 71092  اور کم ترین سطح 69783 رہی۔بازار میں ایک ہفتے میں 2 ارب 46 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جبکہ ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 106 ارب روپے سے زائد رہی۔

 مارکیٹ کیپٹلائزیشن ایک ہفتے میں 73 ارب روپے اضافے سے 9833 ارب روپے رہی۔
 

Ansa Awais

Content Writer