سٹی42: شہر میں دن چڑھتے ہی سنہری کرنیں تیز ، شہرکاموجودہ درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جائے گا۔شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 68 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا کی رفتار 16 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔شہرمیں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح155ریکارڈ ، فضائی آلودگی کےاعتبارسے دیکھا جائے تو لاہور دنیا میں چوتھے نمبر پر آگیا ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ آءندہ24 گھنٹوں میں بارش کی کوئی پیشگوئی نہیں ہے۔