کالج آف آفتھلمالوجی میں  عید کے استقبال میں سماجی تقریب

کالج آف آفتھلمالوجی میں  عید کے استقبال میں سماجی تقریب
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 :کالج آف آفتھلمالوجی میں  عید کے استقبال میں ماہرین امراض چشم اور دیگر عملے کی سماجی تقریب ہوئی جس میں  ماہرین نے شرکت کی ۔ 

کالج آف آفتھلمالوجی میں عید کے استقبال میں ماہرین امراض چشم اور دیگر عملے کی سماجی تقریب میں شرکت؛پروفیسر محمد معین، پرنسپل کالج آف آفتھلمالوجی اور چئیرمین، انسٹیٹیوٹ آف آفتھالمالوجی، میو ہسپتال، لاہور کی طرف سے رمضان کے اختتام پر عملے، ادارے اور ملک کیلئے اس عید پر نیک خواہشات کا تبادلہ کیا گیا۔ پروفیسر اسد اسلم خان، ایمرائٹس اور ادارے کے فاؤنڈرپرنسپل، بھی تقریب کے موقع پر موجود ہیں۔ 

عید کے موقع پر ادارے کی طرف سے آنکھوں کی صحت کے فروغ اور نابینا پن سے بچاؤ کیلئے بھی پیغامات جاری کئے گئے۔صحت مند غذا کا استعمال کریں۔ سب لوگ، شوگر اور بلڈ کے پریشر کے مریض خاص طور پر مرغن غذاؤں سے پرہیز کریں۔ اپنے گھروں اور ماحول کی صفائی کا خیال رکھنے کے ساتھ موبائل کمپیوٹر کا استعمال کم کریں۔