معروف  اداکار عرفان خان کی وفات کے 3 برس بعد سینما اسکرین پر واپسی

معروف  اداکار عرفان خان کی وفات کے 3 برس بعد سینما اسکرین پر واپسی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : بالی ووڈ کےمعروف  اداکار عرفان خان کی وفات کے 3 برس بعد سینما اسکرین پر واپسی ہو رہی ہے۔

بالی ووڈ اداکارعرفان خان کی تیسری برسی کے موقع پران کی آخری فلم ’دی سانگ آف اسکورپینز‘ ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے جس کا ٹریلر بھی جاری کردیا گیا۔بھارتی سینما گھروں میں فلم ان کی برسی سے ایک روز قبل 28 اپریل 2023 کو ریلیز کی جائے گی۔

یہ فلم راجستھان سے تعلق رکھنے والے بچھو گلوکاروں کے لیجنڈ کی عکاسی کرتی ہے،ایک ایسا قبیلہ جو بچھو کے زہر سے متاثرہ افراد کو موسیقی کی طاقت سے ٹھیک کرنے کی طاقت رکھتا ہے۔فلم کی شوٹنگ بھارت کے صحرائی علاقے میں کی گئی ہے اور اس میں راجستھانی اور گجراتی دیہاتی زندگی اور ثقافت کو دکھایا گیا ہے۔

فلم کی ہدایات انوپ سنگھ نے دی ہیں اور اس میں دیگر اداکاروں نے بھی شاندار کردار ادا کیے ہیں۔ٹریلرمیں عرفان خان اور گولشفتھ فرحانی کو جوڑی کے طور پر دکھایا گیا ہے۔ فلم کا ٹریلر جاری ہوتے ہوئے ہی مقبول ہوگیا ہے۔

عرفان خان کی آخری فلم کے ٹریلر پر بہت سے لوگوں نے ردعمل کا اظہار کیا کہ عرفان لائف ٹائم اچیومنٹ اور یہ فلم بھی آسکرکی مستحق ہے۔یاد رہے کہ اداکار عرفان خان 53 برس کی عمر میں 29 اپریل 2020 کو کینسر کے باعث انتقال کر گئے تھے۔