ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تحریک انصاف حکومت کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے لچک دکھانے پر آمادہ

تحریک انصاف حکومت کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے لچک دکھانے پر آمادہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کی تاریخ کے لیے حکومت کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے لچک دکھانے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔

سپریم کورٹ میں بیان دیتے ہوئے وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی ایک سیاسی رائے ہے اور ایک قانونی، قانونی رائے میں آئین کے تحت 90 دن میں انتخابات لازم ہیں، تحریک انصاف صرف انتخابات چاہتی ہے، میری جماعت انتخابات کے لیے تیار ہے، سیاسی معاملات کو آگے بڑھانےکے لیے ساتھ دیں گے، پی ڈی ایم نےکہا تھا کہ پنجاب اسمبلی توڑیں ہم قومی اسمبلی توڑ دیں گے، پی ڈی ایم کے کہنے پر صوبائی اسمبلیاں تحلیل کیں، پی ڈی ایم نے انتخابات کرانےکا وعدہ کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ قانونی راستہ تو واضح ہے اب ہمیں سیاسی راستہ بھی دیکھنا ہے، حکومت نے فنڈز سمیت کئی مسائل کا عدالت کو بتایا، مسلم لیگ ن اپنے مؤقف سے مکر گئی، تحریک انصاف ہمہ گیر مذاکرات کے لیے تیار ہے، آئین کے اندر رہتے ہوئے مذاکرات کے لیے تیار ہیں، سپریم کورٹ نے انتخابات کے حوالے سے فیصلہ دیا، عدالتی فیصلے پر عمل درآمد میں رکاوٹیں کھڑی کی گئیں، عدالت نے بردباری اور تحمل کا مظاہرہ کیا اور آئین کا تحفظ کیا، ہم تلخی کے بجائے آگے بڑھنےکے لیے آئے ہیں، سیاسی قوتوں کو مل کر ملک کو دلدل سے نکالنا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مذاکرات توکئی برس چل سکتے ہیں جیسےکشمیرکا مسئلہ، ہمیں خدشہ ہے حکومت انتخابات کو طول دینا چاہتی ہے، ہمیں ڈر ہےکہ مذاکرات طول پکڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے 14 مئی کے فیصلے کو قوم نے قبول کیا ہے، حکومت ہمیں پرپوزل دے دیکھیں گے اور نیک نیتی سے راستہ نکالیں گے، موجودہ ملکی حالات کا ہمیں احساس ہے، سپریم کورٹ نے 27 اپریل تک فنڈز فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے، حکومت سپریم کورٹ کے حکم پر فنڈز فراہم نہیں کر رہی، پارلیمنٹ کی قرارداد سے ملک کو چلانا ہے تو انارکی پھیلے گی، ہم انتشار چاہتے ہیں نہ آئین سے انکار چاہتے ہیں، مناسب تجاویز دی گئیں تو راستہ نکالیں گے۔

Ansa Awais

Content Writer