ویب ڈیسک: کراچی کی مقامی عدالت نے فراڈکیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی زیدی کی ضمانت منظور کرلی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے علی زیدی کو 10 ہزار روپےکے مچلکے جمع کرانےکا حکم دیا ہے۔ علی زیدی کی درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران مدعی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہماری عدالت سے باہر سیٹلمنٹ ہو چکی ہے، مدعی مقدمہ ملک سے باہر ہیں۔اس سے قبل آج صبح فراڈ کے مقدمے میں جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے علی زیدی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنےکا حکم دیا تھا۔
عدالت نے علی زیدی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع سے متعلق تفتیشی افسر کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں 30 اپریل تک عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنےکا حکم جاری کیا تھا۔