(سعید احمد)ملکی آئل ریفائنریز کو انٹرنیشنل مارکیٹ سے کروڈ آئل کی سپلائی میں کمی، آئل ریفائنریز کیجانب سے لاہور سمیت ملک بھر کے ائیرپورٹس پر طیاروں کے فیول کی سپلائی بھی متاثر، پاکستان آنے والی غیر ملکی تمام ائیر لائنزکو اضافی فیول لیکر پاکستان آنے کی ہدایات جاری، پی ایس او کی ہدایات پر آئل ایجنسیوں اور کنٹریکٹرز نے ائیرلائنزکو بذریعہ میل آگاہ کردیا۔
ملکی آئل ریفائنریز کو انٹرنیشنل مارکیٹ سے کروڈ آئل کی سپلائی میں کمی کی وجہ سے آئل ریفائنریز کیجانب سے لاہور سمیت ملک بھر کے ائیرپورٹس پر طیاروں کے فیول کی سپلائی بھی متاثر ہو گئی، پی ایس او کی ہدایات پر آئل ایجنسیوں اور کنٹریکٹرز نے ائیرلالائنز کو بذریعہ میل آگاہ کردیا۔
ای میل کے متن کے مطابق کروڈ آئل کی سپلائی میں مشکلات کے باعث جیٹ آئل سپلائی چین متاثر ہے۔مسئلے کے باعث ملکی وغیر ملکی سمیت اور ٹیکنیکل پروازوں کے لیے فیول کی قلت ہو سکتی ہے۔لاہور، فیصل آباد، ملتان، سیالکوٹ، اسلام آباد، کراچی اور پشاور ائیرپورٹ پر جیٹ فیول میں کمی کے خدشات ہیں۔
آئل ریفائنریز مسئلے کے حل کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہیں،مسئلے کے حل میں کچھ وقت درکار ہو گا۔ذرائع کے مطابق پاکستان آنے والی غیر ملکی تمام ائیرلائینز کو اضافی فیول لیکر پاکستان آنے کی ہدایات جاری کر دی گئٰیں ہیں۔