شہر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ  کی وجہ سامنے آ گئی

Load shedding,Lesco,shortfall
کیپشن: load shedding file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا)شہر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے دورانیہ کا آٹھ گھنٹے سے تجاوز کر گیا۔
بجلی کے بحران کی وجہ سے لیسکو ریجن میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ آٹھ گھنٹے سے تجاوز کر گیا ہے اور شہر میں بجلی کی جبری لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ لیسکو کی ڈیمانڈ چار ہزار نو سو میگاواٹ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی  جبکہ نیشنل پاور کنٹرول سینٹر کی جانب سے فراہمی تین ہزار چھ سو میگاواٹ ہے، اس طرح کمپنی کا شارٹ فال ایک ہزار تین سو میگاواٹ ہو گیا ہے، سحری و افطاری میں بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ نے صارفین کو پریشان کر رکھا ہے۔

 کمپنی کو 1300 میگاواٹ کا شارٹ فال ہونے کی وجہ سے اڑھائی سو سے زائد فیڈرز بیک وقت بند ہونے لگے۔