ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بری خبر، بجلی کی قیمت میں بڑے اضافے کا امکان

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
کیپشن: Electricity Price may increase.
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب سائٹ: کراچی والے بجلی کی قیمتوں میں بڑے اضافے کیلئے ہوجائیں تیار ، کے الیکٹرک نے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست جمع کرادی۔

تفصیلات کی مطابق کے الیکٹرک نے اہلیان کراچی کیلئے بجلی 5 روپے 27 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست  نیپرا کو جمع کرادی ہے۔

کے الیکٹرک کی جانب سے قیمتوں میں اضافہ مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔ 

بجلی کی قیمتوں میں من و عن اضافے سے عوام پر 8 ارب 59 کروڑ 20 لاکھ روپے کا بوجھ پڑے گا۔ نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر 27 اپریل کو سماعت کرے گا۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor