ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یونیورسٹی میں موبائل فون پر پابندی عائد

university students making tik tok
کیپشن: university students making tik tok
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : خیبر پختونخوا کی صوابی ویمن یونیورسٹی انتظامیہ نے جامعہ کی حدود میں طالبات کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی  لگا دی۔

ویمن یونیورسٹی صوابی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی میں طالبات کلاسز کے دوران ٹک ٹاک بنانے کےلئے موبائل فونز استعمال کر رہی ہیں جس سے نہ صرف ڈسپلن بلکہ تعلیمی سرگرمیاں بھی متاثرہونے کی شکایات سامنے آئیں۔ 
ان سرگرمیوں کی وجہ سے تعلیمی ماحول بالخصوص اور یونیورسٹی  وقار  مجروح ہورہا تھا  اس لئے یونیورسٹی حدود بالخصوص کلاسز میں طالبات کی جانب سے موبائل فونز کے استعمال پر مکمل پابندی  عائد کردی گئی ہے ۔پابندی کی خلاف ورزی پر جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔
 ترجمان نے کہا ہے کہ  یونیورسٹی ڈسپلن پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ پڑھائی کے اوقات میں سوشل میڈیا ایپلیکشنز کے استعمال سے طلبہ کی پڑھائی، اخلاقیات اور کارکردگی متاثر ہو رہی ہیں۔