ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی شرط عائد، یوٹیلیٹی اسٹورز پر جانے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں

نئی شرط عائد، یوٹیلیٹی اسٹورز پر جانے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے روزے داروں کیلئے عید تک ریلیف پیکج کا اعلان کیا، وزیراعظم نے پنجاب میں 10کلو آٹےکا تھیلا 550 سےکم کرکے 400روپےکرنے کی ہدایت کی۔

ترجمان  یوٹیلیٹی اسٹورز کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورزپر  آٹے اور چینی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق فوری طورپرہوگا، رمضان ریلیف پیکج کےتحت 950 روپے کا ملنے والا 20  کلو آٹے کا تھیلا 800 روپے میں فروخت کیا جائے گا،  رمضان ریلیف پیکج  میں 19 اشیاءکی فروخت شناختی کارڈ سے مشروط ہے لہٰذا سبسڈائزڈ اشیاء کی خریداری شناختی کارڈ کے بغیر نہیں ہوسکتی، جس کے پاس شناختی کارڈ نہیں ہوگا وہ یوٹیلیٹی اسٹورز سے خریداری نہیں کرسکے گا۔

ترجمان نے بتایا کہ رمضان سبسڈی کے تحت ایک کلوچینی کی قیمت 15 روپےکم کی گئی جس کے بعد چینی85 روپےسےکم کرکے70 روپےکلو کردی گئی  ۔