ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کی حکومت کےخاتمے کے بعد نئی کابینہ کا پہلا اجلاس شروع

عمران خان کی حکومت کےخاتمے کے بعد نئی کابینہ کا پہلا اجلاس شروع
کیپشن: Shahbaz Sharif
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت نئی کابینہ  کے اجلاس کاآغازہوگیا۔

شہباز شریف کے وزیر اعظم بننے کے 9 روز   بعد وفاقی کابینہ نے حلف اُٹھالیا، حلف اٹھانے والوں میں ن لیگ کے 13، پیپلز پارٹی کے 9 وزرا اور ایم کیوایم  کے  2 ارکان شامل ہیں۔

نئی کابینہ کے تحت  رانا ثناء اللہ  نے بطور وزیر داخلہ، مریم اورنگ زیب  نے وزیر اطلاعات، مفتاح اسماعیل نے  وزیر خزانہ، احسن اقبال وزیر منصوبہ بندی، خواجہ سعد رفیق وزیر ریلوے، امین الحق وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونی کیشن، طارق بشیر چیمہ وزیر فوڈ سکیورٹی، مولانا اسعد محمود وفاقی وزیر مواصلات، مفتی عبدالشکور  وزیر مذہبی امور، سینیٹر طلحہ محمود وزیر سیفران، شاہ زین بگٹی وزیر انسداد منشیات اور اسرار ترین نے  بطور وفاقی وزیر دفاعی پیداوار کا چارج سنبھال لیا ہے۔

شہباز شریف کی کابینہ میں شیری رحمان موسمیاتی تبدیلی کی وزیر  جبکہ حنا ربانی کھر وزیرمملکت برائے خا رجہ امور مقرر کی گئی ہے۔