ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کل انٹرنیٹ سروسز متاثر ہونے کا امکان، پی ٹی اے نے وجوہات بھی بتادیں

کل انٹرنیٹ سروسز متاثر ہونے کا امکان، پی ٹی اے نے وجوہات بھی بتادیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) صارفین کیلئے بری خبر، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی  نے جمعرات 21 اپریل کو انٹرنیٹ سروسز متاثر ہونے امکان ظاہر کردیا ۔ 

 پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری بیان میں جمعرات 21 اپریل کو انٹرنیٹ سروسز میں تعطل کی وجوہات بتائی گئی ہیں۔ پی ٹی اے نے مطلع کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل ایس ایم ڈبلیو 4 کے ایک حصے پر پاور کی ری کنفیگریشن سرگرمی 21 اپریل 2022ء کی رات 2 بجے سے صبح 7 بجے تک کی جائے گی، جس کی وجہ سے انٹرنیٹ صارفین کو رفتار میں کمی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کے مطابق بینڈوتھ کی ضرورت کو پورا کرنے اور صارفین کو جلد از جلد مکمل طور پر فعال و بلاتعطل انٹرنیٹ خدمات کی فراہمی کیلئے متبادل اقدامات کیے جائیں گے