فاحد علی :تھانہ ٹبی سٹی کی حدود میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے لڑکی قتل، پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے کارروائی شروع کردی ۔
تفصیلات کے مطابق علی پارک تھانہ ٹبی سٹی کی علاقے میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے خاتون پر فائرنگ کی جس کے باعث خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نےموقع پر پہنچ کرشواہد اکٹھے کیے اور لاش کو تحویل میں لے لیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ مقتولہ کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ، مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا جبکہ مختلف پہلوؤں سےتحقیقات شروع کردی گئی ہیں، جلدملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔