ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 کورونا سے ریکارڈ اموات، 1758 نئے مریضوں کا انکشاف

deaths from corona
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چوہدری )کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ جاری،چوبیس گھنٹوں کے دوران مہلک وائرس مزید کئی قیمتی زندگیاں نگل گیا۔
تفصیلات کے مطابق شہر میں چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے مزید 1758 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ کورونا وائرس کے باعث مزید 48افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں کورونا کے 1297 مریض داخل ہیں۔کورونا کے زیر علاج مریضوں میں 807 کنفرم جبکہ 490 مشتبہ مریض زیر علاج ہیں۔
 رپورٹ کے مطابق ہسپتالوں میں کورونا کے 227 مریضوں کی حالت تشویشناک بیان کی گئی ہے جنہیں.وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا ہے،کورونا وائرس کے 712 مریض ہائی ڈپنڈنسی یونٹس اور 348 آئسولیشن وارڈز میں داخل ہیں۔
 اگر ملکی مجموعی صورتحال کی بات کی جائے تونیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 5 ہزار 445 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 2 لاکھ 73 ہزار 566، سندھ میں 2 لاکھ 73 ہزار 466، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 7 ہزار 309، بلوچستان میں 21 ہزار، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 191، اسلام آباد میں 70 ہزار 609 جبکہ آزاد کشمیر میں 15 ہزار 741 کیسز رپورٹ ہوئے۔