فرانس کے سفیر کو نکالنے سے پاکستان کا نقصان ہوگا: وزیراعظم

PM Imran Khan
کیپشن: PM Imran Khan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران نے کہا ہے کہ جرم کہیں ہو، ہم خودکش حملہ کریں یہ کونسی عقل مندی ہے، سفیر بھیجنے اور تعلقات ختم کرنے سے فرانس کوفرق نہیں پڑے گا، الٹا پاکستان کا نقصان ہوگا، یورپی ممالک پاکستان سے تجارت ختم کردیں گے۔ 

وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  ٹی ایل پی فرانسیسی سفیر کو واپس بھجوانا چاہتی ہے جس سے ہمارے دنیا سے تعلقات خراب ہو سکتے ہیں،اسلاموفوبیا کیخلاف پچاس اسلامی ملکوں سے ملک کر مہم چلائیں گے، میں خود اس مہم کی سربراہی کروں گا، یہ وقت ہے متحد ہو نے کا۔

ان کا کہنا تھا کہ کالعدم تحریک لبیک والے چاہتے ہیں کہ دنیا میں کوئی ملک توہین رسالت کا مرتکب نہ ہو، ہم بھی یہی چاہتے ہیں اور اسی کیلئے جدوجد کر رہے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ اس معاملے پر جے یو آئی اور (ن) لیگ نے بھی سیاست شروع کر دی ہے، سلمان رشدی نے جب کتاب لکھی تو اس وقت نواز شریف وزیراعظم تھے، وہ بتائیں کتنی دفعہ انہوں نے اس کیخلاف بیان دیا؟ یہ لوگ آج انتشار پھیلانے کیلئے ان لوگوں کیساتھ مل گئے ہیں۔

 مظاہروں میں ہونے والے نقصانات کی تفصیل بتاتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اب تک 40 پولیس گاڑیوں کو جلا دیا گیا ہے۔ ان پرتشدد واقعات میں 4 پولیس والے شہید ہوئے جبکہ 800 سے زائد کو زخمی کیا گیا، آکسیجن نہ ملنے سے کورونا میں مبتلا مریضوں کی اموات ہوئیں، سوشل میڈیا پر دشمن ممالک نے پروپگنڈا شروع کردیا۔

انہوں نے کہا 380 بھارت کے جعلی واٹس ایپ گروپس پاکستان مخالف مہم چلا رہے تھے ہمیں ان سے چوکنا رہنا ہوگا۔

Sughra Afzal

Content Writer