عمر اکمل کیس کی سماعت کیلئے تاریخ فائنل

عمر اکمل کیس کی سماعت کیلئے تاریخ فائنل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز علی) پی سی بی ڈسپلنری پینل کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ فضل میراں چوہان نے کرکٹر عمر اکمل اور پی سی بی کو طلب کرلیا ، کیس کی سماعت 27 اپریل کو ہو گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹرعمراکمل کو انٹی کرپشن کوڈ کی دو مرتبہ خلاف وزری کرنے پر نوٹس آف چارج جاری کیا تھا ۔ عمر اکمل نے انٹی کرپشن ٹریبونل میں سماعت کی درخواست نہیں کی تھی جس کے بعد پی سی بی نے کیس ڈسپلنری پینل کو بھجوایا دیا تھا۔

ڈسپلنری پینل کے چئیرمین جسٹس ریٹائرڈ فضل میراں چوہان نے سماعت کے لیے عمر اکمل اور پی سی بی کو نوٹسز جاری کیے ہیں۔ کیس کی سماعت 27 اپریل کو ہوگی۔ترجمان پی سی بی کے مطابق کیس کی سماعت نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہو گی۔ کیس کی سماعت کے لیئے احتیاطی تدابیر اور سماجی فاصلوں کو سختی سے یقینی بنایا جائے گا۔

عمر اکمل نے پی سی بی انٹی کرپشن کوڈ کے آرٹیکل 4۔4۔2کی دوبار خلاف ورزی کی تھی۔  عمر اکمل نے فکسنگ کی پیشکش اور رابطوں کے بارے میں بروقت نہیں بتایا تھا۔

یاد رہے اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے عمر اکمل کا معاملہ ڈسپلنری پینل کے چیئرمین کے سپرد کردیا ہے۔ ڈسپلنری پینل کے چیئرمین لاہور ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ فضلِ میراں چوہان ہیں۔

پی سی بی انٹی کرپشن کوڈ کا آرٹیکل4.4.2 کے مطابق  کسی بھی فرد کی جانب سے کرپشن کی پیشکش کے بارے میں پی سی بی ویجلنس اینڈسیکورٹی ڈیپارٹمنٹ کو بغیر کسی غیر ضروری تاخیر سے آگاہ نہ کرنا ہے جبکہ آرٹیکل .4181 کے تحت ان حالالت میں انٹی کرپشن ٹربیونل میں سماعت کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ اس کی بجائے ڈسپلنری پینل کے چیئرمین نوٹس آف چارج کا جائزہ لینے کے بعد ایک عوامی فیصلہ جاری کریں گے جس میں جرم کی توثیق کی جائے گی۔

اس فیصلے کو جاری کرنے سے قبل چیئرمین ڈسپلنری پینل قومی کرکٹ فیڈریشن، متعلقہ فریق، پی سی بی کے ویجلنس اینڈ سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ اور آئی سی سی کو تحریری نوٹس جاری کریں گے۔ آرٹیکل 6.2 کے تحت آرٹیکل 2.2.6 کی خالف ورزی کا جرم ثابت ہونے پر سزا2 ماہ سے تاحیات پابندی مقرر ہے۔

واضح رہے پی سی بی کی جانب سے17مارچ2020 کو عمر اکمل کو نوٹس آف چارج جاری کیا گیا تھا جبکہ عمر اکمل کو 20 فروری 2020 کو عبوری طور پر معطل کیا گیا تھا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer