رمضان المبارک میں محکموں کے اوقات کار کیا ہونگے؟ شیڈول جاری

رمضان المبارک میں محکموں کے اوقات کار کیا ہونگے؟ شیڈول جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رضوان نقوی) اسٹیبلشمنٹ ڈویثرن نے رمضان المبارک کے دوران وفاقی محکموں کے اوقات کار جاری کردیئے، ہفتے میں پانچ دن کھلنے والےمحکموں کے اوقات کار پیر سے جمعرات تک صبح 10سے سہ پہر4بجے تک ہوں گے۔
رمضان المبارک کے دوران وفاقی محکموں کے اوقات کار کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔اسٹیبلمشنٹ ڈویثرن کے نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتے میں پانچ دن کھلنے والےمحکموں کے اوقات کار پیر سے جمعرات تک صبح 10سے سہ پہر4بجے تک ہوں گے-ہفتہ میں چھ روز کھلنے والے وفاقی محکموں کے اوقات کار 10سے دوپہر تین بجے تک ہوں گے-جمعتہ المبارک کے دن وفاقی محکمے صبح دس سے دوپہر ایک بجے تک کھلے رہیں گے۔

دوسری جانب رواں سال کے لئے اسٹیٹ بینک نے زکوة کے نصاب کا اعلان کر دیا،  رواں سال 46329 روپے سے زائد رقم پر زکوة کی کٹوتی کی جائے گی،  یکم رمضان کو بینکوں سے زکوة کی کٹوتی ہو گی۔
اسٹیٹ بینک نے وزارت مذہبی امورسے مشاورت کرنے کے بعد زکوة کے نصاب کا اعلان کر دیا جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یکم رمضان کو بینکوں سے زکوة کی کٹوتی ہو گی اور زکوة کا نصاب ساڑھے 52 تولے چاندی کی قیمت کے بنیاد پر کیا گیا ہے۔ بینکوں میں 46 ہزار 329 روپے رکھنے والے صارفین سے زکوة کی کٹوتی کی جائے گی۔

واضح رہے گذشتہ دنوں صدر مملکت کی سربراہی میں ہونے والے علمائے کرام کے اجلاس کے بعد  رمضان میں مساجد میں نماز پنجگانہ  اور تراویح کی مشروط اجازت دی گئی ہے تاہم لاہور  میں کورونا وائرس کے باعث سیل کیے گئے علاقوں میں رمضان کے دوران بھی مساجد میں عبادت کی اجازت نہیں ہوگی۔لاہور ذوالفقار حمید کے مطابق سیل کیے گئے علاقوں میں  رمضان کے دوران عبادت گاہوں میں افطاری، سحری اور اعتکاف کی اجازت بھی  نہیں ہوگی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer