ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یو ای ٹی ملازمین کی موجیں ختم

یو ای ٹی ملازمین کی موجیں ختم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( اکمل سومرو ) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی تمام انتظامی شعبہ جات کے سربراہوں کو ڈیوٹی پر حاضر ہونے کی ہدایات، انتظامی دفات میں ضروری سٹاف بھی حاضر رہے گا۔

یو ای ٹی کی جانب سے انتظامی شعبہ جات کے ضروری سٹاف کو بھی ڈیوٹیزپر بلا لیا گیا ہے۔ یو ای ٹی نے دس بجے سے لیکر شام چار بجے تک افسران کو دفتر حاضر رہنے کی ہدایت کی ہے۔

یونیورسٹی کے تمام انتظامی دفاتر میں معمول کے کام سرانجام دیئے جائیں گے۔ انتظامیہ کی جانب سےجاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق سوموار سے جمعرات تک ڈیوٹی اوقات صبح دس بجے سے شام چار بجے تک اور جمعہ کے روز صبح دس بجے تا ایک بجے تک ڈیوٹی اوقات مقرر کیے گئے ہیں۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن کے احکامات کے مطابق یونیورسٹی کے باقی شعبہ جات تیس اپریل تک بند رہیں گے۔

پنجاب یونیورسٹی کی جانب سے بھی ڈیلی ویجز ملازمین کو تین ہفتوں بعد دوبارہ ڈیوٹیوں پر طلب کرلیا گیا ہے، پنجاب یونیورسٹی اقامتی آفیسردوئم کے ماتحت عملے کو ڈیوٹیوں پر دوبارہ سے تعینات کردیا گیا ہے۔ ڈیلی ویجز پر تعینات عملے کو حفاظتی اقدامات اور احتیاطی تدابیر پرعمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یونیورسٹی کے مالی اور فراش بھی ڈیوٹی پر حاضر ہو گئے ہیں ۔ پنجاب یونیورسٹی کے ترجمان خرم شہزاد کا کہنا ہے کہ ملازمین کو بے روزگاری سے بچانے کیلئے ڈیوٹیوں پر تعینات کیا ہے۔

دوسری جانب یونیورسٹی نے ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے ملازمین کو ریلیف دینے سے انکار کر دیا ہے۔ یو ای ٹی ٹیچنگ سٹاف ایسوسی ایشن نے ڈیلی ویجز ملازمین کی مالی معاونت کیلئے انتظامیہ کو پلان جمع کرا دیا ہے۔

 ٹیچنگ سٹاف ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر فہیم گوہر کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کے 690 اساتذہ کی ایک دن کی تنخواہ میں کٹوتی کرکے ملازمین کی معاونت کی جائے، ٹی ایس اے کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی میں مذکورہ 209 ملازمین دس سال سے زائد عرصے سے کام کر رہے ہیں۔

صدر ٹی ایس اے ڈاکٹر فہیم گوہر کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کے گرلز اور بوائز ہاسٹلز کا سٹاف ڈیلی ویجز پر تعینات ہے اور جب سے یونیورسٹی بند ہوئی ہے مذکورہ سٹاف کا ذریعہ آمدن بند ہو گیا ہے۔