ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہربنس پورہ، سرکاری اراضی پر قبضہ، انکوائری رپورٹ طلب

ہربنس پورہ، سرکاری اراضی پر قبضہ، انکوائری رپورٹ طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان علیم: ہربنس پورہ میں ریونیو عملے کی مبینہ ملی بھگت سے دو کنال سرکاری اراضی پر قبضے کا معاملہ, پٹواری ملک تاج نے آپریشن میں اصل قبضہ مافیا کی پشت پناہی کرتے ہوئے ایف آئی آر میں قابض افراد کے نام میں ردوبدل کیا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے انکوائری رپورٹ طلب کر لی۔
ہربنس پورہ میں ریونیو عملے کی مبینہ ملی بھگت سے دو کنال سرکاری اراضی پر قبضے کا معاملہ، ذرائع کے مطابق پٹواری ملک تاج کی جانب سے قبضہ مافیا کی پشت پناہی کی گئی جبکہ پٹواری ملک تاج کے خلاف اینٹی کرپشن میں بھی انکوئری چل رہی ہے ، دو کنال سرکاری اراضی پر قبضے کی اطلاعات پر اے سی شالیمار نے زمین واگزری آپریشن کیا.

ذرائع کے مطابق پٹواری ملک تاج نے آپریشن میں اصل قبضہ مافیا کی پشت پناہی کرتے ہوئے ایف آئی آر میں قابض افراد کے نام میں ردوبدل کیا جبکہ قبضہ شدہ پراپرٹی کا خسرہ نمبر 2111 سے تبدیل کر کے 21111 ایف ائی آر میں درج کروایا گیا ،قبضہ مافیا میاں راشد ولد محمد طفیل کے بجائے ایف آئی آر میں راشد اقبال ولد محمد اقبال درج کروایا گیا.

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اصغر جوئیہ کے نوٹس پر پٹواری ملک تاج نے اصل قبضہ مافیا میاں راشد ولد میاں طفیل کا نام ضمنی میں بعد میں درج کروایا،بوگس ناموں اور خسرہ نمبر کے اندراج پر ایڈشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اصغر جوئیہ کی ہدایات پر اے سی شالیمار نے انکوائری کا آغاز کر دیا ،زرائع کا مشید کہنا ہے کہ تحصیلدار ہیڈ کوارٹر ملک مختار کا بھی دو کنال اراضی میں دس مرلے پر قبضہ ہے .

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اصغر جوئیہ کی نشاندھی پر ایف ائی آر میں غلط نام کو درست کر کے ضمنی میں اصل قبضہ مافیا میاں راشد کا نام درج کروا دیا گیا ہے، اے سی شالیمار کا کہنا ہے کہ اے ڈی سی آر کی ہدایات پر غلط نام کے اندراج کے حوالے سے انکوائری کی جا رہی ہے، جبکہ اصل قبضہ مافیا کا نام بھی ٹھیک کروا کر ضمنی میں ڈلوا دیا گیا ہے۔