رمضان المبارک:تاجر اہم مطالبہ سامنے لے آئے

رمضان المبارک:تاجر اہم مطالبہ سامنے لے آئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان ابدالی: رمضان المبارک میں سپر سٹورز کی ٹائمنگ کا معاملہ ،پنجاب حکومت کا سپر سٹورز کی ٹائمنگ رات آٹھ بجے پر غور،سپر سٹورز ایسوسی ایشن اور شہریوں نے سپر سٹورز کی ٹائمنگ رات دس بجے تک کرنے کا مطالبہ کردیا۔8بجےتک ٹائمنگ ہونے کی صورت میں چھ بجے افطاری ونماز کیلئے بند ہونے والے سپر سٹورز ساڑھے سات بجے نہیں کھل سکتے۔


صدر لاہور چیمبر اور الفتح ڈیپارٹمنٹل سٹورز کے  چیئرمین  عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ شام 6  بجے افطاری اور نماز کیلئے سٹورز بند ہونگے،آٹھ بجے تک ٹائمنگ ہونے کی صورت میں افطاری کے بعد سٹورز صرف آدھے گھنٹے کیلئے نہیں کھل سکتے۔


لاہور سپر سٹورز گراسری ایسوسی ایشن کے عہدیداران محمد احمد نواز ،چیئرمین رانا اختر نے کہا سپر سٹورز کی ٹائمنگ ہونے رات دس بجے تک ہونے سے شہری افطاری کے بعد باآسانی اشیائے ضروریہ خرید سکیں گے،جنرل سیکرٹری عمران سلیمی نے کہا کہ دن کے اوقات میں سخت گرمی اور روزہ کے باعث شہری کم تعداد میں سٹورز کا رخ کریں گے۔


شہریوں نے پنجاب حکومت اور چیف سیکرٹری اعظم سلیمان سے اپیل کی ہے کہ  سپر سٹورز کی ٹائمنگ رمضان المبارک کے دوران دس بجے تک کی جائے  تاکہ روزہ دار باآسانی اشیائے ضروریہ خرید سکیں۔
 

یاد رہے ملک میں کورونا وائرس کا پھیلائو  کو روکنے کیلئے لاک ڈائون جاری ہے، حکومت پنجاب نے لاک ڈاؤن میں مزید توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق تمام مارکیٹیں ، شاپنگ مالز ، ریسٹورنٹس ،سرکاری اور نجی دفاتر 25 اپریل تک بند رہیں گے، تمام قسم کی ٹریفک اور ایک شہر سے دوسرے شہر جانیوالی ٹرانسپورٹ بند رہے گی۔اس لاک ڈائون میں عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔عوام کی مشکلات کو کم کرنے کیلئے حکومت اور فلاحی تنظمیں کام کررہی ہیں۔لاہور میں لاک ڈائون میں کچھ نرمی کی گئی لیکن تاجر برادری اس نرمی میں مزید نرمی چاہتی ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer