ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

4 بچوں سمیت 8افراد نے کورونا کو شکست دیدی

4 بچوں سمیت 8افراد نے کورونا کو شکست دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بسام سلطان: کورونا وائرس سے پاکستان میں ہلاکتوں اور متاثرہ افراد کی تعداد تیزی سے بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے، پنجاب میں بچے بھی کورونا کو شکست دینے لگے چلڈرن ہسپتال میں زیر علاج مزید  4 بچے اور پی کے ایل آئی میں چار افراد کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہو گئے.
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں بڑوں کے ساتھ بچے بھی شکست دینے لگے،لاعلاج مہلک وائرس کی تاحال کوئی معیاری ویکسین تیاری نہیں کی جس سے اس وائرس کے ختم ہونے کے سو فیصد امکان ہوں، لاہور میں قائم چلڈرن ہسپتال میں زیر علاج مزید 4 بچوں نے کورونا کو شکست دے دی۔وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 600 جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں میں اضافہ ، 37 افراد میں تصدیق ہونے کے بعد تعداد 3721 ہو گئی.
ایم ڈی ڈاکٹر سلیم کا کہناتھا کہ چلڈرن ہسپتال سےصحتیاب ہونےوالےبچوں کی مجموعی تعداد 6 ہو گئی،بچوں کے لیے کورونا آئسولیشن وارڈ کام کر رہی ہے،اب تک چلڈرن ہسپتال لاہور میں 16 مریض لائے گئے،16میں سے9کنفرم کوروناوائرس کےمریض تھے،6بچےصحت یاب ہونے پر ڈسچارج ہو گئے،اس وقت تین بچےچلڈرن ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ڈاکٹرسلیم کا مزید کہناتھا کہ کوروناکے7مشتبہ بچےآئے،کورونانیگیٹیوآنےپرگھربھجوادیاگیا۔
واضح رہے کہ قبل ازیں چلڈرن ہسپتال میں دو بچے اور میو ہسپتال کے 8 مریض کورونا کو شکست دے کر گھر لوٹ گئے، لاہور کا پہلا متاثرہ شخص سلمان بھی صحت یاب ہونیوالوں میں شامل ہے، میو ہسپتال کے 8 اور چلڈرن ہسپتال کے دو ننھے بچوں کے کورونا ٹیسٹ دو بار منفی آنے پر ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا تھا۔
چلڈرن ہسپتال سے ڈسچارج ہونیوالوں میں 15 ماہ کی بچی اور 10 سالہ لڑکا دونوں بچے چلڈرن ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج تھے، دونوں بچوں کو10 دن سے زائد آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا تھا، دونوں بچوں کے دوبارہ کورونا ٹیسٹ کروائے جو نیگیٹو آئے تھے۔

محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں، متاثرہ ممالک سے آئے افراد میں آئسولیشن کے دوران علامات ظاہر ہوں تو 1033 پر رابطہ کریں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer