کورونا وائرس:ڈاکٹر یاسمین راشد کی قومی پارلیمانی کمیٹی کو بریفنگ

کورونا وائرس:ڈاکٹر یاسمین راشد کی قومی پارلیمانی کمیٹی کو بریفنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 بسام سلطان: صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر میں ویڈیولنک کانفرنس کے ذریعے قومی پارلیمانی کمیٹی برائے کورونا وباء کے تیسرے اجلاس میں شرکت، اجلاس سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصرکی زیرصدارت منعقد ہوا۔

اس موقع  پر سپیشل سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن سلوت سعید اور ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر آصف طفیل بھی موجود تھے، اجلاس سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرکی زیرصدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی، شیری رحمن، خواجہ آصف، راجہ پرویزاشرف، معاون خصوصی ڈاکٹرظفرمرزا، ظہیرالدین بابر و دیگر ممبران نے شرکت کی۔

صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے قومی پارلیمانی کمیٹی اجلاس برائے کوورونا وباء کے حاضرین کو پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج معالجہ، تشخیصی ٹیسٹس کی صلاحیت، مختص بستروں، طبی سہولیات، ادویات کے ٹرائلز اورہیلتھ پروفیشنلزکو دیئے گئے حفاظتی سامان کے اعداد و شمارکی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا اظہارخیال کرتے ہوئے کہنا تھا، پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کا بہترین علاج معالجہ جاری ہے۔

صوبہ بھرمیں کوروناوائرس کے سات سوکے قریب مریض صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو واپس جاچکے ہیں۔صوبہ بھرمیں ابھی تک کورونا وائرس کے اٹھاون ہزار سے زائد تشخیصی ٹیسٹس کئے جاچکے ہیں، پاکستان کے پچاس فیصد سے زائد تشخیصی ٹیسٹس پنجاب نے کئے ہیں، قرنطینہ میں تیس ہزارسے زائد بستروں کی سہولت موجود ہے۔نجی ہسپتالوں میں بھی کوروناوائرس سے نمٹنے کے لئے طبی سہولیات مختص کردی گئی ہیں، صوبہ بھرمیں ٹیسٹنگ کی صلاحیت کوبڑھایا جارہا ہے۔

بحریہ آرچرڈہسپتال نے بھی کوروناوائرس کے تشخیصی ٹیسٹ دوہزار روپے میں شروع کر دیئے ہیں۔ پنجاب کے پاس کورونا وائرس کے تشخیصی ٹیسٹوں کے لئے پچپن ہزارسے زائد کٹس کا سٹاک موجود ہے۔

محکمہ صحت  کے تازہ اعدادوشمار  کے مطابق  کورونا کو ناک آؤٹ کرنیوالے بڑھنے لگے ہیں، مزید 32 مریض مختلف ہسپتالوں سے ڈسچارج  اورصحت یاب ہونیوالے لاہوریوں کی تعداد 209 ہو گئی ،چلڈرن ہسپتال میں زیر علاج 3 ننھے بچے کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئے اور  پنجاب میں مزید 35 کیس سامنے آنے پر تعداد 3 ہزار 721 ہوگئی، لاہور میں کورونا وائرس کے 6سو مصدقہ مریض ہیں، کورونا سے اب تک 41 اموات، اور 702 افراد صحت یاب ہو چکے۔

 

Shazia Bashir

Content Writer