ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل ڈی اے آفس کو دوبارہ کھول دیا گیا

ایل ڈی اے آفس کو دوبارہ کھول دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب : ایل ڈی اے آفس کوتین دن سیل رکھنےاورڈس انفیکشن کا عمل مکمل کرنے کے بعد انہتائی محدود سٹاف کے ساتھ کھول دیا گیا۔


لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی میں کورونا وائرس کا مریض سامنے آنے پر   تین روز کےلیے دفتر کومکمل سیل کیا گیا تھا،جسے اب کھول دیا گیا ہے، ایل ڈی اے کےتمام افسرو ملازمین آن کال رہیں گے جبکہ ڈائریکٹوریٹ سکیلٹن سٹاف کےساتھ کام کریں گے،ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیزتارڑ نےآج دومیٹنگ شیڈول کرلیں،آئندہ گورننگ باڈی کی تیاری کےلیےمحدود میٹنگز لی جائیں گی، ایل ڈی اے دفتر پبلک ڈیلنگ کےلیےحکومت پنجاب کے لاک ڈائون کے ختم ہونےکےاعلان تک بند رہے گا۔

دوسری جانب ایل ڈی اے سٹی کے پلاٹوں کےڈویلپمنٹ چارجزجمع نہ ہوسکے،ڈویلپمنٹ چارجزجمع کرانے کی تاریخ میں ایک مرتبہ پھر توسیع کا امکان ہے ۔میگا ہائوسنگ پراجیکٹ ایل ڈی اے سٹی کےپلاٹ ہولڈرزکو ڈویلپمنٹ چارجزکی پہلےقسط جمع کرانے کےلیےسات اپریل کا وقت دیا گیا تھا،تاہم کورونا وائرس کے باعث لاک ڈائون میں توسیع کے ساتھ ہی ڈویلپمنٹ چارجزکی ڈیڈ لائن میں انتیس اپریل تک توسیع دے دی گئی۔

ایل ڈی اے سٹی ڈائریکٹوریٹ نےڈی جی کوڈویلپمنٹ چارجز جمع کرانے کےلیےمزید توسیع کی تجویز دے دی ہے،انتیس اپریل کے بعد تاریخ میں توسیع دینےکا فیصلہ ڈی جی ایل ڈی اے اورایڈیشنل ڈی جی اربن پلاننگ کےدرمیان ملاقات میں متوقع ہے،ذرائع کےمطابق ڈویلپمنٹ چارجزجمع کرانے کی تاریخ میں دس سے پندرہ روزکی توسیع دیئےجانےکا امکان ہے۔

یاد رہے پاکستان میں  کورونا وائرس سے مزید 9 افراد کے جاں بحق ہونے کے بعد ملک بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 176 ہو گئی ہے جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 8519 تک پہنچ گئی۔خیبرپختونخوا میں  کورونا وائرس سے گزشتہ روز 10 افراد جاں بحق ہوئے تھے جب کہ آج مزید 7 مریض انتقال کر گئے ہیں، ایک مریض پنجاب میں اور ایک شخص کا انتقال وفاقی دارالحکومت میں ہوا۔ملک میں مزید 9 افراد کے جاں بحق ہونے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 176 ہو گئی ہے جس میں سے خیبرپختونخوا میں 67، سندھ میں 56، پنجاب میں 42، بلوچستان میں 5، گلگت میں 3 اور  اسلام آباد میں 3 افراد کا انتقال ہوا ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer