مرغی کے گوشت نے'' ڈبل سنچری ''بنالی

مرغی کے گوشت نے'' ڈبل سنچری ''بنالی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:شہر میں برائلر کی رسد میں کمی کے باعث قیمت میں اضافہ ہوگیا، مرغی کا گوشت کی فی کلو قمیت نے سنچری بنالی جبکہ زندہ مرغی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کی آمد آمد ہے اور اس سلسلے میں منافع خوروں نے اپنی تجوریاں بھرنے کے لئے قیمتوں میں اضافہ کرنا شروع کردیا ہے، مرغی کے گوشت میں 4،3 روز سے مسلسل اضافہ ہورہا ہے،آج کی زندہ مرغی 3 روپے اضافے کے بعد 139 روپے کلو فروخت ہورہی ہے جبکہ مرغی کا گوشت 5 روپے اضافے کے بعد 202 روپے فی کلو ہو گیا۔
تین روز میں مرغی کا گوشت 29 فی کلو مہنگا ہوا،فارمی انڈے 107 روپے فی درجن کی سطح پر مستحکم ہیں،گزشتہ روزمرغی کے گوشت میں 14 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا تھا تاہم پولٹری فارمرز کاُ کہنا تھا کہ غیر یقینی صورتحال کے باعث قیمت کم ہوئی تھی اب برائلر کی قیمت واپس اصل صورتحال پر آ رہی ہے۔
مرغی 10 روپے اضافے کے بعد 136 روپے کلو فروخت جبکہ مرغی کا گوشت 14 روپے اضافے کے بعد 197 روپے فی کلو ہو گیا تھا۔2 روز میں مرغی کا گوشت 24 روپے فی کلو مہنگا ہوا اورفارمی انڈے 107 روپے فی درجن پر مستحکم رہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے شہر میں برائلر کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی تھی اور مرغی کا گوشت ایک ہفتے میں 28روپے فی کلو تک سستا ہوا تھا لیکن یہ کمی برقرار نہ رہ سکی اور اتوار کے روز شہر میں زندہ مرغی10 روپے اضافے کے بعد 136 روپے جبکہ مرغی کا گوشت 14 روپے اضافے کے بعد 197 روپے فی کلو مہنگا ہوا تھا۔ اگر بات کی جائے فارمی انڈوں کی تو فارمی انڈے 107روپے فی درجن فروخت ہو رہے ہیں۔

لاہوریوں کا کہنا ہے کہ حکومت فوری طور پر موجودہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے برائلر کی بڑھتی ہوئی قیمت کو مزید کم کروائے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer