لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب کورونا وائرس کی نذر ہوگئی

لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب کورونا وائرس کی نذر ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ایبٹ روڈ (زین مدنی ) لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب بھی کورونا وائرس کی نذر ہوگئی، ایوارڈ کے منتظمین نے اعلان کیا ہے کہ اس سال ایوارڈز کی گرینڈ تقریب نہیں ہوگی۔

 منتظمین کا کہنا ہے کہ تخمینے کے مطابق تقریب پر آنے والے اخراجات کا پیشہ اخوت فاﺅنڈیشن کے ساتھ مل کر کورونا بحران میں انٹرٹینمنٹ اور فیشن انڈسٹری کی سپورٹ پر صرف کیا جائے گا۔ مشکل گھڑی میں میڈیا انڈسٹری کے وہ لوگ جن کی زندگی اور روزگار کورونا بحران میں متاثر ہوئے انہیں سپورٹ کریں گے، انہوں نے مزید کہا کہ اس ایونٹ کی منسوخی کے اثرات جانتے ہیں، لیکن اس وقت سب کو متحد رہنے کی ضرورت ہے۔

لکس سٹائل ایوارڈز کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اس وقت کورونا وائرس کے سنگین چیلنج سے نبرد آزما ہے اور ایسے میں ہم اپنی قوم کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہم نے اس تقریب پر اخراجات کے بجائے اپنے فنڈز کو اخوت فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر اس صورتحال سے متاثر اپنے شوبز اور فیشن انڈسٹری کے ساتھیوں کی فلاح و بہبود کیلئے صرف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اب جہاں موجودہ صورتحال کے باعث لکس اسٹائل ایوارڈ زکی شاندار تقریب منعقد نہ ہوپائے گی وہیں 19ویں لکس اسٹائل ایوارڈز کے فاتحین کو سراہنے کا مناسب طریقہ کار اختیار کیا جائے گا۔یونی لیور پاکستان کی بیوٹی و پرسونل کیئر ڈائریکٹر عاصمہ حق نے اس حوالے سے کہا کہ پاکستان کی فیشن اور انٹر ٹینمنٹ انڈسٹری کے فروغ اور ستائش کیلئے 19برس قبل لکس اسٹائل ایوارڈز کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا، گزشتہ برسوں کے دوران کئی افراد نے اسے پاکستان کی سب سے بڑی اور معتبر ایوارڈ کی تقریب بنانے میں بھرپور معاونت کی، آج اس مشکل وقت میں ہم اس انڈسٹری کے ان لوگوں کی بھرپور مدد کرنا چاہتے ہیں جن کی زندگیاں اور ملازمتیں اس وباء کی وجہ سے متاثر ہوئی ہیں۔

 

 

Shazia Bashir

Content Writer