سٹی42: پنجاب میں بیوروکریسی کےتبادلوں کے حوالے سے ہلچل، ایوان وزیراعلی نےبیوروکریسی کےتقرروتبادلے پر ورکنگ شروع کردی۔
تفصیلات کے مطابق ایوان وزیر اعلی نےسپیشل برانچ اورحساس اداروں سےافسران کی رپورٹ مانگ لی ہے، اس کی روشنی میں ایوان وزیر اعلی افسران کی لسٹ تیار کرے گا کہ کس افسر کو کہاں تعینات کیا جائے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ اگلے ایک دو روز میں اہم تقرر و تبادلےمتوقع ہیں، ایوان وزیر اعلی نے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی سے اس حوالے سے تمام ریکارڈ اور ڈیٹاحاصل کر لیا ہے۔