ویب ڈیسک: کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ارباب غلام کاسی جاں بحق ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق کچلاک میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ارباب غلام کاسی ایڈوکیٹ کو قتل کیا ہے۔ اس حوالے سے پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ارباب غلام کاسی کی میت کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کیا جارہا ہے۔
ارباب غلام کاسی ایڈوکیٹ کو قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔