سعید احمد : ریلوے کا ہربنس پورہ میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن، 2 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 18 مرلہ کمرشل ، 20 مرلے رہائشی گھروں پر مشتمل زمین واگزار کرالی گئی۔
ہربنس پورہ میں ریلوے کی زمین پر قابضین نے دکانیں اور رہائشی گھر بنا رکھے تھے جن کو کامیاب اینٹی انکروچمنٹ آپریشن کے دوران مسمار کردیا گیا۔ قبضہ مافیا سے ریلوے زمین بھی کلیئر کروالی گئی ۔اینٹی انکروچمنٹ آپریشن اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر چوہدری تنویر کی زیر نگرانی ہوا جبکہ اینٹی انکروچمنٹ آپریشن میں ایس ایچ او ریلوے پولیس اشرف وٹو، انسپکٹر آف ورکس عابد علی کے علاوہ ریلوے پولیس کی بھاری نفری سمیت ریلوے اہلکاروں نے حصہ لیا۔ اینٹی انکروچمنٹ آپریشن ٹیم کو معمولی مزاحمت کا بھی سامنا کرنا پڑا تاہم آپریشن کامیابی سے مکمل کرلیا گیا۔