لاہور میں ڈینگی کے کیسزبڑھنے لگے، مزید مریض سامنے آگئے

 لاہور میں ڈینگی کے کیسزبڑھنے لگے، مزید مریض سامنے آگئے
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عظمت مجید : لاہور میں ڈینگی کے کیسزبڑھنے لگے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی بخار کے مزید 28 مریض سامنے آگئے۔شہر کے210 مقامات سے ڈینگی لاروا بھی برآمد ہوا۔
 صوبائی دارالحکومت میں ڈینگی کے ڈنگ تیز ہوگئے۔ایک ہی دن میں مزید 28 شہری ڈینگی بخار میں مبتلا ہوگئے۔ لاہور کے ہسپتالوں میں زیر علاج ڈینگی بخار کے مریضوں کی تعداد 33 تک جاپہنچی۔ڈینگی کے 27 مریض سرکاری اور 6 نجی ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور کے 210 مقامات سے ڈینگی لاورا بھی برآمد ہوا جسے تلف کردیا گیا۔