پولیس کی بڑی کارروائی، 10 لاکھ روپے مالیت کا اسمگل شدہ گٹکا تمباکو برآمد

پولیس کی بڑی کارروائی، 10 لاکھ روپے مالیت کا اسمگل شدہ گٹکا تمباکو برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کراچی کے تھانہ سعودآباد پولیس نے 24 گھنٹوں میں دوسری بڑی کارروائی کرتے ہوئے اسمگل شدہ 10 لاکھ روپے مالیت کا مضر صحت گٹکا تمباکو برآمد کرلیا۔ 

تفصیلات کے مطابق کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں A2Z تمباکو، رتن، 121 تمباکو وغیرہ برآمد کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم اسمگل شدہ گٹکے ماوے کا بڑا ڈیلر ہے جو عرصہ سے گٹکا فروشی میں ملوث رہا ہے، گرفتار ملزم کی شناخت عارف بیگ ولد عبدالطیف کے نام سے ہوئی۔ 

پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔