ریلوے کے کرایوں میں اضافہ, اطلاق کب سے ہوگا؟

 ریلوے کے کرایوں میں اضافہ, اطلاق کب سے ہوگا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ریلوے کے کرایوں میں بھی 5 فیصد اضافہ کردیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق تمام میل، ایکسپریس اور فریٹ ٹرینوں پر اضافے کا اطلاق ہوگا، کرائے میں اضافے کا اطلاق آج سے ہوگیا۔ 

کرائے میں اضافے کے بعد کراچی سے لاہور جانے والی ٹرینوں کے اکانومی کلاس کے ٹکٹ میں 200 سے 400 روپے کا اضافہ ہوگیا، جبکہ کراچی سے لاہور کا اکانومی کلاس کا ٹکٹ 3500 سے بڑھ کر 3800 ہوگیا۔ اے سی کلاس کے کرائے میں 400 سے 600 روپے تک کا  اضافہ ہوگیا۔ کراچی سے لاہور بزنس کلاس کا کرایہ 8500 سے بڑھ کر 9000 ہوگیا۔ 

حالیہ اضافے کے بعد لگژری ٹرین گرین لائن کا کرایہ فضائی سفر کے برابر ہوگیا۔ کراچی سے اسلام آباد تک گرین لائن کی بزنس کلاس کا ٹکٹ 12ہزار 450 ہوگیا۔ کراچی سے لاہور تک گرین لائن کی بزنس کلاس کا کرایہ 11 ہزار 450 ہوگیا۔ کراچی سے اسلام آباد تک گرین لائن کے اے سی اسٹینڈرڈ کا کرایہ 9 ہزار 650 ہوگیا۔ 

کراچی سے لاہور تک گرین لائن کے اے سی اسٹینڈرڈ کا ٹکٹ 8750 سے بڑھ کر 9 ہزار 150 کا ہوگیا۔ اس کے علاوہ گرین لائن کا کراچی سے اسلام آباد کا اکانومی کلاس کا کرایہ 5ہزار 350 ہوگیا۔ جبکہ گرین لائن کا کراچی سے لاہور تک اکانومی کلاس کا کرایہ 4 ہزار 650 ہوگیا۔